Sunday, June 13, 2010

ٹوٹ بٹوٹ خوش آمد۔۔۔۔۔

پیارے پیارے لوگو! اب تک آپ ٹوٹ بٹوٹ کی نظمیں اور کہانیاں پڑھا کرتے تھے اب زرا اس سے ملاقات بھی کرلیں۔ ٹوٹ بٹوٹ صوفی غلام مصطفی تبسم کا معصوم کردار تھا جس کی باتیں بچے تو بچے بڑوں تک کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیا کرتی ہیں۔ کچھ یاد آیا۔۔۔؟ جن کو آگیا۔۔۔۔۔۔․یاد․ انہیں بچپن کے دن پلٹنے پر مبارک اور جو بھول گئے ان کی یادداشت پر ماتم اور افسوس کہ اتنے بڑے ہوگئے کہ بچوں سے بھی گئے گزرے ہوگئے۔ ارے بات کہاں سے کہاں نکلی جارہی ہے۔ تذکرہ تھا ٹوٹ بٹوٹ کا اور ہم پہنچ گئے بچوں اور بڑوں تک۔ توصاحبان اورصاحبیانان یہ صاحبیانان لفظ ٹوٹ بٹوٹ کا اپنا ہے جس کےزریعے خواتین کو مخاطب کیا گیا ہے اگر پسند آئے تو شکریہ نہ پسند آئے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوٹ بٹوٹ کا بھلا کیا بگڑے گا؟ کچھ بھی نہیں ہیں ناں۔۔۔۔۔۔!یارا بڑی مصیبت ہے کہ بات سے بات نکلتی ہے اور اصل موضوع دھرا دھراکا رہ جاتاہے۔ اب اس وقت بھی دیکھیں آپ انتا کچھ پڑھ چکے ہیں مگر یہ اندازہ بھی لگاسکے ہوں گے کہ یہ ٹوٹ بٹوٹ کیا کہنا اوہ بہت ساری معذرتیں۔۔۔ کیا لکھنا چاہتا ہے؟کچھ اندازہ ہوا نہیں ہوا ناں۔ زبردست اسے کہتے ہیںپکڑ ۔۔۔ کونسی پکڑ پلاس والی یا جرمن گلو والی۔۔۔ نہیں بھئی لفظوں کی پکڑ ارے بھئی پھر غلطی ہوگئی یہ لفظوں کوئی لفظ نہیں ہوتا اصل تو الفاظ ہے جسے ٹوٹ بٹوٹ جیسے بزعم خود بڑے عالم شوق سے لفظوں لکھتے اور سردھنتے ہیں۔تو اب آپ سب لوگ پکڑے گئے ہیں کسی جرم میں نہیں صرف الفاظ کےاس کھیل میں جس میں کوئی کام کی بات نہیں محض ادھر ادھر کی ہانکی گئی ہے۔ تاہم شاید ایک بات کام کی ہے اور وہ یہ کہ لفظوں کی تصحیح کرتےہوئے اسے لفظ کردیا گیا اور تو کچھ نہیں ہے نہ تو کیا خیال ہے آج کے لیے ایک لفظ کافی ہے یا مزید بک بک برداشت کرنے کا حوصلہ ہے؟ نہیں ہے ناں؟ واقعی میرا بھی کچھ مزید لکھنے کودل نہیںچاہ رہا ۔تاہم آپ لوگ زیادہ خوش نہ ہوں ٹوٹ بٹوٹ واپس آئے گا اور اپنی بک بک بھی جاری رکھے گا۔

1 comment:

  1. آپ کی ای میل کہاں ہے جی که اپ کے مسائل کا حل هو سکے
    اپ اگر مستقل لکھنے والے هیں تو اپ کا لنک اردو کے سب رنگمیں شامل کیا جاتا ہے اور اکز ٹوٹ بٹوٹ کے بعد ٹھنڈ پروگرامن هے تو پھو ہٹا دیں گے
    urdu.gmkhawar.net

    ReplyDelete